آئین شکن فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور کا کٹہرے میں نہ آنا آئین اور قانون کا مذاق ہوگا،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

246
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین شکن فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور کا کٹہرے میں نہ آنا آئین اور قانون کا مذاق ہوگا۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”او بھائی ! کون سی جیل بھرو تحریک؟ مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا، تحریک اب شروع ہوگی جب تم جرائم پر جیل جائو گے۔

“ انہوں نے کہا کہ آئین کا تحفظ عمران خان کا فرض تھا، جب عمران خان نے عالمی سازش کے جھوٹ سے صدر، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سے آئین شکنی کروائی۔ آئین شکن فارن ایجنٹ توشہ خان چور کا کٹہرے میں نہ آنا آئین اور قانون کا مذاق ہوگا۔