22.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئین پاکستان اظہاررائے کی آزادی کا ضامن ہے، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب...

آئین پاکستان اظہاررائے کی آزادی کا ضامن ہے، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 03 مئی (اے پی پی):آئین پاکستان اظہاررائے کی آزادی کا ضامن ہے، سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی اہمیت کے مسائل اجاگر، بدعنوانی بے نقاب کرنے اور پسماندہ طبقات کیلئے آواز بلند کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہم پاکستان سمیت دنیا بھر کی صحافی برادری کو ان کی گرانقدر قربانیوں پر خراج تحسین کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

س موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ صحافی برادری کو ان کے جان و مال کی حفاظت اور ان کے مسائل کو حل کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔یہ بات انہوں نے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صحافی برادری کو صحت جیسی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی معاشی اور سماجی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب حکومت نئے منصوبے شروع کررہی ہے۔

- Advertisement -

صحافی برادری خبروں کو شائع کرنے سے پہلے اچھی طرح تحقیق کرلینی چاہیئے اور جھوٹی خبروں سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ صحافیوں نے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان کا شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591962

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں