آئین کی بالا دستی سے ہی پاکستان میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کارکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا سے ملاقات میں اظہار خیال

60
آئین کی بالا دستی سے ہی پاکستان میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کارکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا سے ملاقات میں اظہار خیال

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئین کی بالا دستی سے ہی پاکستان میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا نے ہفتہ کواسلام آباد میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آئین کی بالا دستی ہی سے پاکستان میں جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں کی مضبوطی اور عوام کی فلاح کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

محسن شاہ نواز رانجھا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت میں ترقی کی وہی رفتار نظر آئے گی جو ان کی زیر قیادت پنجاب میں دیکھی گئی۔