آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقدہ بین الاقوامی کنونشن کے اختتامی سیشن میں نمایاں پوزیشن کے حامل طالب علموں کا مباحثوں سے خطاب

94

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقدہ بین الاقوامی کنونشن کے اختتامی سیشن میں ملک بھر سے آئین کے حوالے سے کرائے جانے والے مباحثوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں نے بھی خطاب کیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی ہال میں اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تھے۔

اس اختتامی سیشن میں ملک بھر میں مختلف درجوں میں تعلیمی اداروں میں”میرا آئین میری آزادیوں کا ضامن” کے موضوع پر تقریری مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں نے اپنے خطاب پر ایوان سے خوب داد وصول کی۔سب سے زیادہ داد سکول کی سطح پر بین الکلیاتی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی وحدت کالونی سکول لاہور کی جماعت ہشتم کی طالبہ مریحہ معروف نے اپنی تقریر پرشرکاء سے بھرپور داد لی۔

اختتامی سیشن میں محی الدین اسلامک یونیورسٹی میرپور کے طالب علم چوہدری عزیر جاوید،گرینچ یونیورسٹی کے طالب علم سید وقار حیدر زیدی اور مردان گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے طالب علم اقدس سلیم نے موٹیویشنل خطاب کیا۔