آئین کے آرٹیکل 58کے تحت وزارت پارلیمانی امور نے حکومت تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے،مرتضی جاوید عباسی

83
مرتضی جاوید عباسی
آئین کے آرٹیکل 58کے تحت وزارت پارلیمانی امور نے حکومت تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے،مرتضی جاوید عباسی

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 58کے تحت وزارت پارلیمانی امور نے حکومت تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

سمری میں آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت عبوری حکومت تشکیل کی استدعا کی گئی ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ حکومت تحلیل کی سمری منظوری اور نگران حکومت تشکیل ہونے پر وزارت پارلیمانی امور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی، منتخب حکومت نے اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرلی ہے۔