آئیوان ڈوڈگ اور آسٹن کریجک نے چائنا اوپن ٹینس کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

97
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

بیجنگ۔5اکتوبر (اے پی پی): کروشیا کے ٹینس کھلاڑی آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں نیدرلینڈز کے ویزلی کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی ۔

جمعرات کو مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں کروشیا کے ٹینس کھلاڑی آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کے ویزلی کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی کو 7-6(14-12)، 3-6 اور 5-10 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔