آئیگا سوئیٹک ،سوفیہ کینن اور ایلینا ریباکینا ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا پہلا میچ جیت کر دوسرے راؤنڈ میں داخل

32
Iga Swietik
Iga Swietik

لندن۔2جولائی (اے پی پی):پولینڈ کی ٹینس سٹار ، پانچ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح اور میگا ایونٹ کی ایٹتھ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک،امریکا کی سوفیہ کینن اور قازقستان کی ایلینا ریبا کینا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز کا کامیابی سے آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ امریکا کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف، امریکا کی ہی تھرڈ سیڈڈ جیسیکاپیگولا اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب کے گراس کورٹ پر شروع ہو چکے ہیں،جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سوئیٹک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی ٹینس کھلاڑی پولینا ایڈورڈونا کدرمیٹووا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 1-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،

امریکا کی سوفیہ کینن نے پہلے رائونڈ میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو 6-7(5-7) اور2-6 سے شکست دی، قازقستان ا کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف آرمینیائی ٹینس کھلاڑی ایلینا اراراتونا آوانیشین کوسٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے پچھاڑ کر میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔