آئیگا سویٹیک نے ڈبلیو ٹی اے فائنلزویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا، عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی

123
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

میکسیکو سٹی ۔7نومبر (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک نے امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا کو ہرا کر ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا ۔ 22 سالہ پولش ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا کو شکست دے کر نہ صرف ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ اس فتح کے ساتھ ہی آئیگا سویٹیک نے بیلا روس کی نامور ٹینس سٹار آریانا سبالینکا سے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔

ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے کانٹےدار میچز میکسیکو میں جاری ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا کو با لکل بے بس کر دیا اور سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 0-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیتنے کے ساتھ ورلڈ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔ آئیگا سویٹیک نے سیزن کے اختتام پر ڈبلیو ٹی اے فائنل جیتنے کے بعد کہا کہ میں اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو پورے سیزن میں میرے ساتھ رہی ۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے دوران ہمارے لئے کافی مشکلات آئیں لیکن درست شارٹس کا استعمال ٹھیک وقت پر کرنے کا فائدہ ٹورنامنٹ جیتنے کی صورت میں ملا۔ایونٹ میں خراب موسم کی وجہ سے فائنل میچ ایک دن کی تاخیر سے ہوا جسے کارکردگی میں کوئی فرق نہیں پڑا ۔آئیگا سویٹیک نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کے ساتھ خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں ۔ اس طرح آئیگا سویٹیک مسلسل دوسرے سال عالمی نمبر ایک کے طور پر سیزن کا اختتام کریں گے۔