اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے اقلیتی راہنمائوں کے یکجان پاکستان عنوان سے پرومو جاری کر دیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پرومو میں اقلتیوں سے تعلق رکھنے والے راہنما اس عزم کا اعادہ کر رہے ہیں کہ جو عہد بزرگوں نے باندھا تھا اب وقت ہے ،
اب پھر وقت ہے دوہرانے کا ، ایک جذبہ اور ڈھڑکن بن کر دنیا پر چھا جانے کا ،نام وفا کو اس دھرتی پر دل سچے سے تحریر کریں ، ہر رنجش کی دیوار گرا کر ،روشن ایک تصویر کریں اور دنیا میں کردیں اعلان کہ میرا وطن میری آن، یکجان پاکستان ۔