راولپنڈی ۔ 13 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے حوالے سے” دل دل پاکستان کی آوازپاکستان زندہ باد ” کے عنوان سے نیا پرومو جاری کر دیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بدھ کو 23 مارچ (یوم پاکستان) کے حوالے سے ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی مسلح افواج کی پریڈ، پاک فضائیہ کے فضاءمیں کرتب دیکھاتے ہوئے طیارے دکھائے گئے ہیں۔