آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ر) کا نوجوانوں کیلئےاہم پیغام

آئی ایس پی آر کے زیرِاہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ر) نے طلباء کیساتھ خصوصی نشست کی اور پاکستان بھر کے 21 اسٹیشنز سے شریک 6,150 سے زائد طلبہ و طالبات سے خطاب کیا ۔

راولپنڈی ۔8اگست (اے پی پی):آئی ایس پی آر کے زیرِاہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ر) نے طلباء کیساتھ خصوصی نشست کی اور پاکستان بھر کے 21 اسٹیشنز سے شریک 6,150 سے زائد طلبہ و طالبات سے خطاب کیا ۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ر) نے نوجوان نسل کیلئے کردار سازی، مقصدِ حیات، سماجی خدمت اور قائدانہ صلاحیتوں کی اہمیت پرتفصیلی اظہارِ خیال کیا۔نوجوانوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ر) نے کہا کہ زندگی کا حقیقی مقصد خالق کی معرفت حاصل کرنا، اس کی تخلیق پر غور کرنا اور اپنی زندگی کو بامقصد بنانا ہے۔نشست کے دوران جنرل محمد سعید (ر) نے نوجوانی کو شخصیت، اعلیٰ مقاصد کے حصول اور ترقی کا سنہری دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کا واضح مقصد، مضبوط کردار اور مسلسل نشوونما انسان کوکامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچاتی ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ر) نے کہا کہ زندگی کو معاشرے اور انسانیت کیلئے مفید بنانا ہی حقیقی کامیابی اور باوقار زندگی کا راستہ ہے۔واضح رہے کہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام نوجوان قیادت کو ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید خبریں