آئی ایس پی آر نے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی تفصیلات جاری کردیں

راولپنڈی ۔ 14 نومبر (اے پی پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بھمبر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی تفصیلات جاری کردیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار ظفر حسین ساکن مری ‘چار بچوں کے باپ ‘حوالدار ابرار احمد اعوان حویلی کہوٹہ مظفر آباد کے رہائشی اور ایک بچی کے باپ ‘لانس نائیک …

راولپنڈی ۔ 14 نومبر (اے پی پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بھمبر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی تفصیلات جاری کردیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار ظفر حسین ساکن مری ‘چار بچوں کے باپ ‘حوالدار ابرار احمد اعوان حویلی کہوٹہ مظفر آباد کے رہائشی اور ایک بچی کے باپ ‘لانس نائیک محمد شوکت حویلی کہوٹہ کے رہائشی اور چار بچوں کے باپ ‘لانس نائیک محمد حلیم لکی مروت کے رہائشی اور بیٹی کے باپ‘ سپاہی پرویز اٹھمقام کے رہائشی اور شادی شدہ‘ سپاہی محمد تنویر غیر شادی شدہ اور آزاد جموں کشمیر کے رہائشی ہیں۔

Leave a Reply