22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںآئی ایس پی آر کی جانب سے یومِ دفاع و شہدا کے...

آئی ایس پی آر کی جانب سے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر نیا پرومو جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):یومِ دفاع و شہدا افواج پاکستان کی ثابت قدمی اور قربانیوں کے اعتراف کرنے کا دن ہے۔ اس دن کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی جانب سے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر نیا پرومو جاری کر دیا گیا ۔

بدھ کو جاری تفصیلات کے مطابق یومِ دفاع و شہدا فوجیوں کی جرات، قربانی اور وطن سے محبت کی تاریخ کا جشن ہے، 1965 میں سرحدوں کا دفاع ہو یا معرکہ حق، پاک فوج دشمن کے سامنے ہر محاز پر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی، پاکستانی فوج کی بہادری، تاریخ کے سنہری باب کی مانند، یومِ دفاع پر دشمن کے خوابوں کا چکنا چور کرنے کا عہد کرتی ہے، دفاعِ وطن ہی بقا ئے وطن کی ضمانت ہے، پوری قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں