دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے پہلے دو سالوں میں 100 فیصد اہداف حاصل کئے گئے ہیں ‘آپریشن ضرب عضب اور ملک بھر میںکومبنگ اور انفارمیشن بیسڈآپریشنز جاری رہیں گے‘ طور خم پر پاکستانی حدود میں چیکنگ کےلئے گیٹ کی تعمیر کی جارہی ہے‘ آپریشن ضرب عضب میں 3500دہشت گرد مارے گئے ‘992 دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا آئی ایس پی آر …
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی آپریشن ضرب عضب کے دو سال مکمل ہونے پر میڈیا کو بریفنگ

مزید خبریں
دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے پہلے دو سالوں میں 100 فیصد اہداف حاصل کئے گئے ہیں ‘آپریشن ضرب عضب اور ملک بھر میںکومبنگ اور انفارمیشن بیسڈآپریشنز جاری رہیں گے‘ طور خم پر پاکستانی حدود میں چیکنگ کےلئے گیٹ کی تعمیر کی جارہی ہے‘ آپریشن ضرب عضب میں 3500دہشت گرد مارے گئے ‘992 دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی آپریشن ضرب عضب کے دو سال مکمل ہونے پر میڈیا کو بریفنگ
راولپنڈی ۔ 15 جون(اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے پہلے دو سالوں میں 100 فیصد اہداف حاصل کئے گئے ہیں‘آپریشن ضرب عضب اور ملک بھر میںکومبنگ اور انفارمیشن بیسڈآپریشنز جاری رہیں گے‘ طور خم پر پاکستانی حدود میں چیکنگ کے لیے گیٹ کی تعمیر کی جارہی ہے‘دیگر باضابطہ کراسنگ پوانٹس پر بھی اسی طرز کے گیٹ بنائے جائیں گے‘ انگور اڈہ گیٹ پاکستان کی حدود میں نہیں تھا ‘ تمام امورفوجی اور سیاسی قیادت کی مشاورت سے طے کئے گئے ہیں‘ آپریشن ضرب عضب میں 3500دہشت گرد مارے گئے‘ 992 دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا‘ 253 ٹن دھماکہ خیز مواد‘2841بارودی سرنگیں‘ 35310 مارٹم بم پکڑے ہیں‘کراچی میں امن بحال کرنے کےلئے موثر آپریشن کیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو آئی ایس پی آر راولپنڈی میں آپریشن ضرب عضب کے دو سال مکمل ہونے پر اب تک ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔








