راولپنڈی ۔یکم ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے سرحدی علاقے میں داعش کی موجودگی اور نقل و حرکت پاکستان کےلئے تشویشناک ہے، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کارروائیوں کے دوران 3500دہشت گرد مارے گئے، پاک فوج کے 537جوان شہید ہوئے، عالمی برادری کو پاک فوج …
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی آپریشن ضرب عضب اور ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔یکم ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے سرحدی علاقے میں داعش کی موجودگی اور نقل و حرکت پاکستان کےلئے تشویشناک ہے، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کارروائیوں کے دوران 3500دہشت گرد مارے گئے، پاک فوج کے 537جوان شہید ہوئے، عالمی برادری کو پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سمجھنا ہوگا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے‘ اچھے یا برے دہشت گرد میں کوئی تفریق نہیں ہے، پاک فوج نے داعش پاکستان کے کمانڈر حافظ عمر سمیت نیٹ ورک کے25غیر ملکیوں بشمول افغانیوںاور 157فری لانسر سمیت 309افراد کو پکڑلیا ہے، داعش نیٹ ورک پاکستان میں دفترخارجہ‘ ڈپلومیٹک انکلیو‘ اسلام آباد ائیرپورٹ‘سیاسی شخصیات‘میڈیا ہاﺅسز اور میڈیا کی نمایاں شخصیات‘مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا‘ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے 2272جوان زخمی ہوئے ہیں ‘آپریشن کے دوران معاشی طور پر 106ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے ہیں ‘کراچی آپریشن میں رینجرز کے 30جوانوں کی شہادت کے ساتھ امن قائم کیا گیا ہے‘ ایک فون کال پر کراچی بند ہونے کی روایت ختم کردی ہے‘ پاکستان کے خلاف بات کرنے والے اور پاکستان مردہ باد کہنے والے کسی کو بھی قبول نہیں ہیں ‘عالمی برادری کو پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں ‘2600کلومیٹر لمبی غیر محفوظ پاک افغان سرحد اور 3ملین افغان مہاجرین کے چیلنجیز کو سمجھنا ہوگا‘ فیصل آباد آپریشن میں القاعدہ کے دواہم دہشت گردوں سمیت 6دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔








