پشاور ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی جنوبی وزیرستان ایجنسی میں واپسی اور بحالی کے چوتھے مرحلے کا آغاز 19 اکتوبر (بدھ) سے شروع ہوگا جو 6 دسمبر 2016 ءتک جاری رہے گا۔ منگل کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق اس مرحلے کے دوران تحصیل لدھا، مکین، سراروغہ، سروکئی اور تیارزہ کے …
آئی ایس پی آر

مزید خبریں
پشاور ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی جنوبی وزیرستان ایجنسی میں واپسی اور بحالی کے چوتھے مرحلے کا آغاز 19 اکتوبر (بدھ) سے شروع ہوگا جو 6 دسمبر 2016 ءتک جاری رہے گا۔ منگل کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق اس مرحلے کے دوران تحصیل لدھا، مکین، سراروغہ، سروکئی اور تیارزہ کے 81 گاﺅں کی بحالی کی جائے گی۔ نقل مکانی کرنے والے افراد کی باوقار طریقے سے واپسی کیلئے خیرگئی میں کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ یہاں انفراسٹرکچر کی تمام ضرورتوں کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن خوش اسلوبی سے انجام پا سکے۔ اس کیمپ میں میڈیکل سنٹر، پولیو ویکسینیشن، بچوں کے لئے تفریحی مراکز اور عارضی پناہ گزینوں کیلئے سہولتی مراکز شامل ہیں۔ ان پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل حوصلہ افزاءہے۔







