آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا، ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کے فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

70
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الحمد للہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کرلیا ہے،

پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی۔