کولمبو ۔ 12 اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے سری لنکا کو ادائیگیوں کا توازن بہتر بنانے کیلئے تین سالہ بیل آﺅٹ پیکج دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کے ساتھ بینک حکام کی بات چیت کے دوران ایک بیل آﺅٹ پیکج بارے پیش رفت ہوئی ہے جسے توقع ہے کہ دو ہفتوں تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔