آئی ایم ایف سے مزید قرض نہ لینے کا پاکستانی فیصلہ دانشمندانہ ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف مسعود احمد

آئی ایم ایف سے مزید قرض نہ لینے کا پاکستانی فیصلہ دانشمندانہ ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف مسعود احمد آئی ایم ایف ڈائریکٹر مسعود احمد کی برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو اسلام آباد ۔28اپریل(اے پی پی )عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے اس نقطہ نظر کو دانشمندانہ قراردیا ہے جس کے تحت پاکستان نے عالمی ادارہ سے مزید پیکج نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کا 6.7 ارب …

آئی ایم ایف سے مزید قرض نہ لینے کا پاکستانی فیصلہ دانشمندانہ ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف مسعود احمد
آئی ایم ایف ڈائریکٹر مسعود احمد کی برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو
اسلام آباد ۔28اپریل(اے پی پی )عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے اس نقطہ نظر کو دانشمندانہ قراردیا ہے جس کے تحت پاکستان نے عالمی ادارہ سے مزید پیکج نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کا 6.7 ارب ڈالر کا موجودہ تین سالہ آئی ایم ایف پروگرام اس سال ستمبر میں ختم ہوجائے گا۔برطانوی خبر رساں ادارہ نے آئی ایم ایف کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان نے اس سال آئی ایم ایف کے پروگرام کی تکمیل کے بعد مزید قرض حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاءڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مسعود احمد نے خبررساں ادارہ رائٹرز کو بتایا کہ پاکستان کی معیشت میں بہت زیادہ پیشرفت ہوئی ہے لہذا پاکستان یہ کہنے میں حق بجانب ہے کہ اسے آئی ایم ایف کے مزید کسی پیکج کی ضرورت نہیں۔

Leave a Reply