15.5 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومتجارتی خبریںآئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی خوش آئند ہے،عاطف اکرام شیخ

آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی خوش آئند ہے،عاطف اکرام شیخ

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ نے آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے قرض پروگرام کی اگلی قسط کیلئے کامیاب مذاکرات پر وزیراعظم ، وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تکمیل پر ہفتہ کو اپنے بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں 2ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے ،آئی ایم ایف کو سالانہ ٹیکس ہدف میں 600ارب کمی پر راضی کرنا احسن اقدام ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ زراعت ، پراپرٹی اور دیگر شعبوں پر نئے ٹیکسز کے بجائے اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں ۔ عاطف اکرام شیخ نے ملکی معیشت کی بہتری اور اقتصادی بحالی کیلئے حکومتی کوششیں اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت خسارہ کے شکار اداروں کی نجکاری پر کام تیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے معاشی پالیسیوں پر بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لینا خوش آئند ہے،بزنس کمیونٹی پرامید ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ قرض پروگرام آخری ثابت ہو گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572924

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں