آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں وزارت خزانہ پہنچ گیا

139

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں وزارت خزانہ پہنچ گیا۔ وزارت خزانہ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزارت خزانہ آمد پر وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

وفد نے وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر سٹیٹ بینک ،چیئر مین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔