آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا کانفرنس سے خطاب

115
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں‘ پاکستان گزشتہ تین سالوں کے دوران فرنٹیئر مارکیٹ سے ایمرجنگ مارکیٹ میں شامل ہوگیا ہے‘ حکومت کے ٹھوس اور بروقت اقدامات کے نتیجہ میں ملک بحران سے نکل آیا ہے، پاکستان کے بڑے معاشی اشاریے حوصلہ افزاءہیں، نجی سرمایہ کاری کو بڑھانے اور برآمدات کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ کاروبار میں آسانی اور ریونیو بڑھانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ وہ پیر کو یہاں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام ”ایمرجنگ مارکیٹ ان ورلڈ اکنامی“ کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے جو اس کی معاشی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین سال قبل پاکستان شدید معاشی بحران کا شکار تھا، موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی مقامی طور پر اصلاحات کا پروگرام تیار کیا جسے آئی ایم ایف نے بھی سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ٹھوس اور بروقت اقدامات کے نتیجہ میں ملک بحران سے نکل آیا ہے، پاکستان کے بڑے معاشی اشاریے حوصلہ افزاءہیں۔