اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ڈالر کا کوئی ریٹ طے نہیں کیا جا رہا۔ منگل کو وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کا ریٹ طے نہیں کیا جارہا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک کے ساتھ ایکسچینج ریٹ پالیسی پر مذاکرات کرے گا۔