آئی ایم ایف کے معاہدے سےپاکستان میں معاشی استحکام آئے گا،وفاقی وزیر امور کشمیرانجنئیرامیر مقام کی میڈیا سے گفتگو

113
Engineer Amir Muqam

کوئٹہ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجنئیرامیر مقام نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔سی پیک کے دوسرے فیز میں بھی سب سے زیادہ کام بلوچستان میں ہوگا،آئی ایم ایف سے معاہد ہ طے پر پانے پروزیراعظم شہباز شریف ،وفاقی وزیر خزانہ اور پوری حکومتی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے ، افغانستان حکومت کو پشاورمیں قو می ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے والے افغان سفارت کاروں کو واپس بلانا چاہیے، یہ بات انھوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجنئیر امیر مقام نے کہا کہ ہم اگر ریفارمز اور آئینی ترامیم کی بات کرتے ہیں تو یہ نئی بات نہیں، اصلاحات عام آدمی کی بہتری کے لیے ہو رہی ہیں، لوگوں کے کیسز التواء کا شکار ہیں۔

امیر مقام نے بلوچستان کے وسائل، مسائل اور امن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے، بلوچستان کے وسائل کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، ہماری اوّلین ترجیح ملک کے لیے کام کرنا اور دشمن کے ایجنڈے کو ناکام بنانا ہے، میں عدیلہ بلوچ کے جذبے کو سراہتا ہوں،بلوچستان میں قانونی تجارت پر کوئی قدغن نہیں ہے مگر سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ہماری حکومت کی ترجیحات امن ہے۔کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں سوات ،شانگلہ اور ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کے سیکورٹی کے مسائل کان کنی کے شعبے میں انہیں درپیش چیلنجز اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر بہتری اقدامات اٹھانے کے لیے گورنر،وزیراعلیٰ بلوچستان اور کورکمانڈر کوئٹہ سے ملاقاتیں کرونگا تاکہ ان کے جائز مسائل حل کیے جاسکیں۔

وفاقی وزیرامیر مقام کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پشتونخوا میں امن سے متعلق لوگوں نے تکالیف اٹھائی ہیں، انشا اللّٰہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی بہتری ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 28 ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزشین سے زرعی انقلاب آئے گا۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجنئیر امیر مقام نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے،بلوچستان اور خیبر پشتونخوا میں امن یقینی بنانے کے لیے پولیس لیویز اور پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،فورسز کے قربانیوں پر انہیں داد پیش کرتا ہوں،عوام نے دلیری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے ،فورسز کے جوان پاکستان کے تحفظ اور اس کے جھنڈے کے لیے کھڑے ہیں،جنگ میں امن کی فتح ہوگی،دہشتگردوں کا کوئی قبیلہ ،قوم اور مذہب نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانا خوشخبری ہے ،ایک سیاسی جماعت کے رہنمائوں نے معاہدہ ثبوتاژ کرنے کے لیے خطوط لکھے،ہمیں قرضے لینے پر خوشی نہیں مگر آئی ایم ایف سے معاہدہ وقت کی ضرورت تھا ،2016میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کچکول توڑ دیا تھا، پی ڈی ایم کی حکومت نے مشکل حالات میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ،ہم نے ریاست کے تحفظ کے لیے اپنی سیاست کوقربان کردیا ،آئی ایم ایف سے معاہد ہ طے پر پانے پر وزیراعظم شہباز شریف ،وفاقی وزیر خزانہ اور پوری حکومتی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے ،اس معاہدے سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گااور مہنگائی کم ہوگی۔انھوں نے کہا کہ عدلیہ کو کچھ لوگ سیاست کے لیے استعمال کررہے ہیں،حکومت وسیع تر مشاورت کے بعد آئینی ترامیم اور اصلاحات عام آدمی کے مشکلات کو کم کرنے کے لیے کررہی ہے ،بدقسمتی سے 30سالوں سے سائیلین کو عدالتوں میں انصاف نہیں ملتا ہے ۔

انجنئیر امیر مقام نے کہا کہ افغانستان حکومت کو پشاورمیں قو می ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے والے افغان سفارت کاروں کو واپس بلانا چاہیے،افغانستان سے سرحد پار دہشتگردی قابل افسوس عمل ہے، پاکستانی جھنڈے کی توہین ،دہشتگردی کے واقعات اور قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے والے واقعات کا افغانستان حکومت کو نوٹس لینا چاہیے اس طرح کے واقعات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تنائو اور کشیدگی آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجنئیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا جھوٹ پر مبنی ہے ،جلسوں میں پشتونخوا حکومت کے سرکاری وسائل استعمال ہورہے ہیں،سوشل میڈیا کے زریعے گمراہ کن نعروں سے نوجوانوں سے گمراہ کیا جارہا ہے مگر پی ٹی آئی کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے،باجوڑ اور رحیم یار خان کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے ضمانتیں ضبط ہوگئیں ہیں۔