33.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی ایچ ایف ٹرافی ویمن زون تھری سینٹرل ایشیا کا22تا 26اپریل گورنمنٹ...

آئی ایچ ایف ٹرافی ویمن زون تھری سینٹرل ایشیا کا22تا 26اپریل گورنمنٹ کالج یونیورسٹی جھنگ روڈ میں انعقاد

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 28 اپریل (اے پی پی):آئی ایچ ایف ٹرافی ویمن زون تھری سینٹرل ایشیا 22تا 26اپریل 2025ء گورنمنٹ کالج یونیورسٹی جھنگ روڈ میں منعقد ہوئی جس میں پا نچ ممالک کی ہینڈ بال کی ٹیموں نے شرکت کی۔ایونٹ میں پاکستان سمیت ازبکستان،ترکمانستان،کرغستان،اور تاجکستان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

فاطمہ جناح سپورٹس اکیڈمی کی ہونہار کھلاڑیوں صدف عمران،ہا نیہ جعفر،زارانور نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اکیڈمی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر ان کے کو چ عمران شیخ کا کہنا تھا کہ ماں باپ کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو گراؤنڈز میں لائیں تاکہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کر سکیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588992

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں