ٹوکیو ۔26اگست (اے پی پی):ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے ای اے نے )نے فوکوشیما دائی ایچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے ٹریٹڈ اور کثافت کم کردہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے سے متعلق ریئل ٹائم مانیٹرنگ ڈیٹا شیئر کرنے کے لیے ویب سائٹ لانچ کی ہے۔
جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق آئی اے ای اے نے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوکوشیما دائی ایچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے ٹریٹڈ اور کثافت کم کردہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے سے متعلق ریئل ٹائم مانیٹرنگ ڈیٹا شیئر کرنے کے لیے ویب سائٹ لانچ کی ہے جسے گرافکس کی مدد سے پانی میں ٹریٹیم کی کثافت بھی دکھاتی ہے۔اخراجی عمل کے ہر مرحلے کے لیے عددی ڈیٹا پیش کیا جاتا ہے۔
ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ کسی بھی عددی قدر کے ساتھ دکھایا گیا سبز نقطہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ متوقع سطح پر ہے۔ جب کہ سرخ نقطے ایسی غیر معمولی سطح کی نشاندہی کرتے ہیں جس کے لیے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کو عملی اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیٹا اور دیگر معلومات ٹیپکو کی فراہم کردہ ہیں۔آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل ماریانو گروسی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کی تنظیم "اس عمل سے پہلے، اس کے دوران اور اسکے بعد بھی نگرانی جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے۔