آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

111
Foreign Office

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کسی بھی قسم کی خبریں بے بنیاد اور ”فیک نیوز“ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ آئی اے ای اے کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں آئی اے ای اے کے ساتھ کوئی پالیسی بات چیت کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر وزارت خارجہ نے میڈیا کو تفصیلات جاری کی تھیں۔