اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) یورپی سول ایوی ایشن کی کلیئرنس کے 4 سال بعد (کل) جمعہ 10 جنوری 2025ء سے پیرس کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 4 سال بعد ان پروازوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے، قومی ایئر لائن پی آئی اے اسلام آباد سے پیرس ہفتہ وار دو پروازیں جمعہ اور اتوار کو چلائے گی
اس روٹ پر پروازوں کے آغاز سے پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کا آغاز ہو جائے گا اور بتدریج پروازیں بڑھائی جائیں گی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے پرواز صبح ساڑھے 11 بجے روانہ ہو گی ۔ پیرس سےواپسی پرواز شام 6 بجے روانہ ہو گی ۔ ترجمان نے کہا کہ شیڈول کی سہولت ایسی ہے کہ مسافر ناشتہ پاکستان میں اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔