21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںآئی بی سی سی کا ترکیہ کے ساتھ تعلیمی تعاون، پاکستانی طلباء...

آئی بی سی سی کا ترکیہ کے ساتھ تعلیمی تعاون، پاکستانی طلباء کے لیے سکالرشپ کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے بین الاقوامی تعلیمی روابط کو وسعت دینے کی اپنی مسلسل کاوشوں کے تحت ترکیہ کی کارابک یونیورسٹی کے ریکٹر کی قیادت میں ایک وفد کا خیرمقدم کیا۔ یہ ملاقات ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے تعلیمی نظام کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا اور طویل المدتی تعاون کے امکانات پر غور کیا۔ اس شراکت داری کے نتیجے میں کارابک یونیورسٹی نے پاکستانی بورڈز کے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کے لیے مختلف تعلیمی شعبوں میں سکالرشپس کا اعلان کیا تاکہ وہ ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں اور جدید تحقیقی سہولیات، متحرک تعلیمی ماحول اور بین الاقوامی ثقافتی تبادلے سے فائدہ اٹھا سکیں۔

- Advertisement -

ترک وفد نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سکالرشپس دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔ ریکٹر کے ہمراہ بین الاقوامی روابط کے ماہر پروفیسرز بھی تھے جنہوں نے آئی بی سی سی کے ساتھ طویل المدتی تعاون کے لیے کارابک یونیورسٹی کی کاوشوں کی توثیق کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں