آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت "شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس” کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

120
Syed Ali Nasir Rizvi
Syed Ali Nasir Rizvi

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے "شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس” کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے "شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس” کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ،ڈی آئی جی سکیورٹی جواد طارق سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر افسران سے بریفنگ لی اور نئے فرائض تفویض کئے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وفد کی سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے سیف سٹی اسلام آباد کے جدید نظام کو بھرپور بروئے کار لایا جائے،ہائی سکیورٹی زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چاق و چوبند اور تازہ دم دستے تعینات کئے جائیں،ریڈ زون کے اطراف میں واقع آبادیوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے،دوران نقل و حرکت تمام اہم راستوں کو مکمل طور پر بند رکھا جائے اورعوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف چوراہوں پر متبادل راستے مہیا کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے تمام تروسائل کا استعمال کرتے ہوئے تمام وفود کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی اورملکی وقار اور تشخص کوبرقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائے گی۔