آئی جی اسلام آباد نے ناقص کارکردگی پر 2 افسران کی تنزلی کردی

78
آئی جی اسلام آباد نے ناقص کارکردگی پر 2 افسران کی تنزلی کردی

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی نے ناقص کارکردگی پر پولیس افسران کی تنزلی جبکہ مثالی کام پر انعامات سے نوازا ہے۔ہفتہ کوتعلقات عامہ کے ایک افسر نے بتایا کہ تھانہ سہالہ کے سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ناقص کارکردگی کی وجہ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنا دیا گیا۔

اسی طرح تھانہ کورال کے انچارج انویسٹی گیشن کو ڈیوٹی سے ہٹا کر کے پولیس لائنز میں تبدیل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سوان زون میں انویسٹی گیشن یونٹ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کو خراب کارکردگی پر وضاحت فراہم کرنے کو کہا گیا ہےجبکہ کورال زون کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) کو بھی ناکافی نتائج کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہمک تھانے کے ایس ایچ او اور انویسٹی گیشن انچارج کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔

آئی جی پی سید علی ناصر رضوی نے لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ضلع بھر کے افسران سے کہا کہ وہ مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کمیونٹی سروس کے جذبے کے ساتھ کام کریں،غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو انعام دیا جائے گاجبکہ توقعات پر پورا نہ اترنے والوں کو تادیبی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔