اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پیر کو پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ عید منائی۔آئی سی ٹی پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے حکام نے’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں عید کا عظیم اجتماع منعقد ہوا جس میں آئی جی سید علی ناصر رضوی، سینئر افسران اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر آئی جی نے پولیس اہلکاروں کو عید کی مبارکباد دی اور گلے لگایا۔نماز عید کے بعد آئی جی نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔عید الفطر کے موقع پر پولیس لائنز میں شہداء اور پولیس افسران کے اہل خانہ کے لیے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔
سید علی ناصر رضوی نے شہداء کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، انہیں گلے لگایا اور عید کی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کے اہل خانہ میرا خاندان ہیں، ہم اپنے شہداء کے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔آئی جی سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ان کی قربانیوں نے ہمیں آج پرامن عید منانے کے قابل بنایا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577549