آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا پشاور صدر میں ماتمی جلوس کا دورہ، سکیورٹی کا جائزہ لیا

23
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا پشاور صدر میں ماتمی جلوس کا دورہ، سکیورٹی کا جائزہ لیا

پشاور۔ 05 جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ہفتہ کو پشاور صدر میں ماتمی جلوس کا دورہ کیا اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ پشاور پر زیادہ لوڈ ہوتا ہے، ایک سو پندرہ جلوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں دس ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں جبکہ پورے صوبے میں پچاس ہزار اہلکار تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 14 اضلاع حساس اور 8 انتہائی حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں، حساس ترین اضلاع میں پیرا ملٹری اور آرمی سکیورٹی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کررہے ہیں جہاں ضرورت ہو آپریشن کیا جاتا ہے، پورے صوبے میں جلوس معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔