32.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی ذوالفقارحمید کا خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ملحقہ سرحدی چوکیات...

آئی جی ذوالفقارحمید کا خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ملحقہ سرحدی چوکیات کا دورہ

- Advertisement -

پشاور۔ 20 مئی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے لکی مروت کے علاقہ درہ تنگ اور پنجاب کی ملحقہ سرحدی چوکیات کا دورہ کیا ،انہوں نے خیبر پختون خوا اور پنجاب کے سرحدی علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا ۔دورے کا مقصد مشترکہ سرحدی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا ، پولیس اسٹیشنوں اور چوکیوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کا جائزہ لینا تھا ۔آئی جی پی نے چوکیات بالخصوص چوکی درہ تنگ اور پرانے قلعہ میں قائم چوکی کے زیر اثر علاقوں جہاں فتنہ الخوارج کی پناہ گاہیں موجود ہیں ،میں اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا۔ انہوں نے پولیس چوکیوں کی سیکیورٹی اور جوانوں کی استعدادی صلاحیتوں کو درپیش چیلنجز سے بطریق احسن نبردآزما ہونے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنانے کی بھی ہدایت کی اور دہشتگردوں کی کسی بھی مشکوک سرگرمی کا پتہ لگانے کے لیے ڈرون

تھرمل سکوپ سے لیس ہتھیاروں اور دیگر جدید آلات جیسی تکنیکوں اور اوزاروں کے استعمال کی ہدایت کی ۔ دورے کے دوران سرحدی علاقوں میں درپیش سیکورٹی چیلنجز، دہشتگردی، جرائم کی روک تھام، منشیات کی سمگلنگ ،غیر قانونی نقل و حرکت اور بین الصوبائی مجرمانہ سرگرمیوں پر قابو پانے کیلئے مشترکہ اقدامات اور میکنزم پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ آئی جی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے لاحق خطرات سے نمٹنے اور امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ دورے کے دوران آئی جی پی نے مختلف چیک پوسٹوں پر تعینات البرق اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ آئی جی پی جوانوں سے گھل مل گئے اور سب سے فرداََ فرداََ ہاتھ ملایا ان سے ان کے فرائض اور درپیش مسائل کے بارے آگاہی حاصل کی اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کئے۔ ریجنل پولیس افسران بنوں ، کوہاٹ اور سرگودھا اور ضلعی پولیس افسران لکی مروت، کرک اور میاں والی اور دونوں صوبوں کے سی ٹی ڈی افسران بھی اس موقع پر آئی جی پی کے ہمراہ تھے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599432

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں