13.8 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومقومی خبریںآئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر کی سرابرہی میں پہلی آپریشنل میٹنگ...

آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر کی سرابرہی میں پہلی آپریشنل میٹنگ کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر (ہلال شجاعت، ستارہ امتیاز) کی سرابرہی میں کمیٹی روم میں پہلی آپریشنل میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں آئی جی ریلویز پولیس نے تمام ایس پی صاحبان کو احکامات جاری کئے کہ وہ محکمہ ریلوے میں ہونے والی چوری کے انسداد کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں، ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے سٹیشنزپر بالخصوص مین گیٹ اور ٹرین سکارٹ ڈیوٹی پر مامورمسلح اور بہترین ٹرن آئوٹ والا سٹاف تعینات کریں اور مسافروں کی تلاشی کے دوران عزت و احترام سے پیش آنے کے احکامات جاری کریں۔

آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایس پی صاحبان اس امر کو یقینی بنائیں کہ کوئی ریلویز پولیس اہلکا ر کسی بھی مسافر کو بلا ٹکٹ سفر نہیں کروائے گا اور تمام ایس پیز چوری کی روک تھام کے لئے طریقہ واردات کے حوالے سے تفصیلی مطالعہ کریں۔ الیکٹرانک ڈیٹا کی بنیاد پر طریقہ واردات کا مطالعہ کرکے چوروں کی شناخت کی جائے اور ان کو گرفتار کرکے عدالتوں سے سزائیں دلوائی جائیں۔

- Advertisement -

ایس پی ریلویزپولیس کی کارکردگی کا پیمانہ چوری روکنا اور چوروں کو سزا دلوانے کی بنیاد پر ہوگا۔ریلویز پولیس کمانڈوز کو انسداد دہشت گردی کی سپیشل ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ موثر طریقے سے دہشت گردانہ حملوں کا مقابلہ کر کے ریل کے سفر کو محفوظ بنا سکیں۔آئی جی نے پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والے امیدواران کو یقین دلایا ہے کہ ریلویز پولیس میں بھرتی میرٹ اور صرف میرٹ پر ہوگی، لہذا تمام امیدواران فزیکل ٹیسٹ (دوڑ) تیاری کرکے پاس کریں۔ اسی طرح تحریری امتحان کے لئے تیاری کریں۔

وہی امیدواران امتحان پاس کرسکیں گے جن کو مکمل طور پر لکھنا اور پڑھنا آتا ہوگا، لہذا لکھنے کی پریکٹس کرکے آئیں تاکہ درست طور پر سوالوں کے جواب دے سکیں۔ اگر ریلویز پولیس کا کوئی اہلکار یا کلرک بھرتی کروانے کے لئے کوئی پیسے ڈیمانڈ کر ے تو فوری طورپر اس کی اطلاع ریلویز پولیس ہیڈ کوارٹرز کو دی جائے۔ ایسے کسی بھی اہلکارکے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ امیدواران کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ کسی کے دھوکے میں نہ آئیں، بھرتی صرف اور صرف میرٹ پر ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566241

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں