کراچی۔ 15 جنوری (اے پی پی):آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے صحافی شعیب برنی پر فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سےرپورٹ طلب کرلی۔سینٹرل پولیس آفس سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ واقعہ کی مؤثر تفتیش اور چھان بین کرکے ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ صحافی شعیب برنی پر فائرنگ کا واقعہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پیش آیا اورصحافی شعیب برنی کو طبی امداد کے لیے نجی منتقل کردیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئی جی سندھ نے زخمی صحافی کی خیریت دریافت کی ہے۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد ،نائب صدور ناصرشریف ، لبنیٰ جرار، جنرل سیکرٹری عاجز جمالی، جوائنٹ سیکرٹریز رفیق بلوچ، طلحہ ہاشمی، خازن یاسر محمود و مجلس عاملہ کے ارکان نے صحافی شعیب برنی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ ، وزیر داخلہ، آئی جی پولیس مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے۔
اسی طرح پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے صدر محمد جمیل، نائب صدر اعجاز کورائی، جنرل سیکرٹری محمد نعمان، جوائنٹ سیکرٹری محمد عظیم، خازن سید عمران علی و مجلس عاملہ کے ارکان نے شعیب برنی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو فوری گرفتار کرتے ہوئے صحافیوں کوتحفظ فراہم کیا جائے۔