21.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی سید علی ناصر رضوی کی ہیڈ کانسٹیبل عمر دراز سے...

آئی جی سید علی ناصر رضوی کی ہیڈ کانسٹیبل عمر دراز سے ملاقات، ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کی امداد فراہم کی

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سید علی ناصر رضوی نے ریڑھ کی ہڈی کے عارضہ میں مبتلا ہیڈ کانسٹیبل عمر دراز سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اورذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ان کی ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی۔

ایک تعلقات عامہ کے افسر نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ آئی جی پی سید علی ناصر رضوی نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر سرگرمی سے عمل پیرا ہیں۔ اس موقع پر آئی جی پی سید ناصر علی رضوی نے کہا کہ مالی امداد سے نہ صرف ہیڈ کانسٹیبل کے علاج میں مدد ملے گی بلکہ یہ مضبوط پیغام بھی جائے گا کہ محکمہ پولیس ضرورت کے وقت اپنے اہلکاروں کے ساتھ کھڑا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسر اور اہلکار قیمتی اثاثہ ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل عمر دراز نے آئی جی پی رضوی کی فراخدلانہ معاونت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے فورس کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592209

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں