24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی سے ایس پی انوسٹی گیشن کی اہل خانہ کے ہمراہ...

آئی جی سے ایس پی انوسٹی گیشن کی اہل خانہ کے ہمراہ ملاقات، بیٹی ارینہ کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر شاباش دی

- Advertisement -

لاہور۔9اگست (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ایس پی انوسٹی گیشن صدر لاہور میاں معظم علی نے اہل خانہ کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایس پی انوسٹی گیشن صدر معظم علی کی بیٹی ارینہ نے میٹرک کے امتحان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آئی جی نے ایس پی معظم علی کی بیٹی ارینہ کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر شاباش دی اورحوصلہ افزائی کی۔ ایس پی معظم علی کے بڑے بیٹے ضمیر الحسن مکینیکل انجنیئراور جرمنی میں زیر تعلیم ہیں،دوسرے بیٹے محسن علی بیرون ملک زیر تعلیم اورقائد اعظم یونیورسٹی سے اعلی تعلیم یافتہ ہیں،اسی طرح تیسرے بیٹے ڈاکٹر عاشر میڈیکل سائنسز کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کے حامل اور چھوٹی بیٹی اریبہ 9ویں جماعت کی طالبہ ہیں۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے سخت محنت و لگن سے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانے پر ایس پی معظم علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معظم علی اور ان کی اہلیہ نے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لئے انتھک محنت اور جدوجہد کی۔انہوں نے کہاکہ پولیس افسران اور ملازمین کے بچوں کو محکمہ کے ویلفیئر فنڈ سے سکالر شپس کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، پولیس شہدا اور ملازمین کے ہونہار بچوں کو بیرون ملک اعلی تعلیم کیلئے فارن سکالرشپس بھی دے رہے ہیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں