20.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات ،مسائل...

آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات ،مسائل سنے، فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے

- Advertisement -

لاہور۔

4اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق، غازی انسپکٹرز منیر احمد خان، مدثر خان، اطہر عزیز کی پروموشن کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اسی طرح انسپکٹرز سید اسد بخاری، تجمل حسین، انسپکٹرز علی آصف اورزبیر اخلاق کی پروموشن کی درخواستوں پر بھی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔

کانسٹیبل عبدالمالک کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کے لیے احکامات جاری کیے۔آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578593

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں