29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںآئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات،ملازمین کے...

آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات،ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری

- Advertisement -

لاہور۔21مئی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، سکیورٹی کانسٹیبل محمد وسیم کی تبدیلی تفتیش کی درخواست پر ڈی پی او پاکپتن کو ریلیف کا حکم دیا۔

مرحوم ٹریفک وارڈن محمد شاہد کی بیوہ کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ غازی انسپکٹر اعجاز احمد کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

ڈی ایس پی ناصر محمود ملک کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو ریلیف کی ہدایت کی۔سابقہ سکیورٹی کانسٹیبل عادل اشفاق کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔ جبری ریٹائرڈ کانسٹیبل اصغر علی کی پنشن کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو ریلیف کی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599924

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں