آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات ،مسائل سنے

لاہور۔28جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر محمد طارق ولی اور انسپکٹر عبدالرحمن کی پروموشن کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ٹریفک وارڈن محمد شہباز کی درخواست پر …

لاہور۔28جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر محمد طارق ولی اور انسپکٹر عبدالرحمن کی پروموشن کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ٹریفک وارڈن محمد شہباز کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ، کانسٹیبل مبارک علی کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو جبکہ سینٹری ورکر سدھیر مسیح کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔