سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز، قومی سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا

پاکستان ٹی 20 سکواڈ کے کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا کے خلاف تین میچز کی سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ پی سی بی کے مطابق صائم ایوب اور عرفات منہاس (کل) بدھ کو قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ٹی 20 سکواڈ کے کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا کے خلاف تین میچز کی سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ پی سی بی کے مطابق صائم ایوب اور عرفات منہاس (کل) بدھ کو قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان ٹی 20 سکواڈ بدھ کی شام 5 بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر بروز جمعہ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔