17.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب نماز عید کے بعدفیلڈ میں پہنچ گئے، جوانوں کو...

آئی جی پنجاب نماز عید کے بعدفیلڈ میں پہنچ گئے، جوانوں کو گلے لگایا اور مٹھائی تقسیم کی۔ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔2اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نماز عید کے بعد سی سی پی او اور سی ٹی او کے ہمراہ فیلڈ میں گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے پولیس کے جوانوں کو گلے لگایا، عید ملے اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔ سی سی پی او لاھور اور سی ٹی او لاھور نے بھی اس موقع پر جوانوں میں مٹھائی تقسیم کی اور عید مبارک کہا۔

آئی جی پنجاب نے رمضان المبارک اور چاند رات پر بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس فورس کو شاباش بھی دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس سمیت پولیس کے تمام ونگز مبارکبار کے مستحق ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک وارڈنز کو عید کے دن سڑک پر مستعدی سے ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577961

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں