39.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںآئی جی پنجاب نے فرض شناس اہلکاروں کیلئے کیش انعامات کے احکامات...

آئی جی پنجاب نے فرض شناس اہلکاروں کیلئے کیش انعامات کے احکامات جاری کر دئیے

- Advertisement -

لاہور۔25اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 199 فرض شناس افسران و اہلکاروں کو شاندار کارکردگی پر 39 لاکھ 80 ہزار روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، ہر اہلکار کو 20 ہزار روپے فی کس کیش انعام اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔

انعامات حاصل کرنے والوں میں 17 اے ایس آئیز، 23 ہیڈ کانسٹیبلز، 142 کانسٹیبلز اور 17 لیڈی کانسٹیبلز شامل ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ان افسران و اہلکاروں نے قانون و امن کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مثالی خدمات سرانجام دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار، فرض شناس اور باہمت اہلکار ہی پنجاب پولیس کا اصل سرمایہ ہیں۔ شاندار کارکردگی کے حامل اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587576

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں