آئی جی پنجاب نے ملازمین اوران کے اہل خانہ کے علاج کےلئے مزید 30 لاکھ روپے جاری کر دیئے

111
IG Punjab
IG Punjab

لاہور۔12مارچ (اے پی پی):پنجاب پولیس اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کےلئے پرعزم ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کےشکار ملازمیناور ان کے ا ہل خانہ کے علاج معالجے کےلئے مزید 30 لاکھ روپے جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر خادم علی کو میجر سرجری کےلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے۔

سب انسپکٹر عرفان منور، کانسٹیبل قمر الیاس کو علاج معالجے کےلئے 3 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس دئیے گئے،کانسٹیبلز حمزہ خان اور سانول شہزاد کو علاج معالجے کےلئے 3 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس دئیے گئے،کانسٹیبل محمد سمیع اللہ کو میجر سرجری کےلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے،

انسپکٹر شمشیر خان، کانسٹیبلز اکرام اشرف اور محمد یٰسین، اے ایس آئی اصغر علی، ہیڈ کانسٹیبل محمد انس، کانسٹیبلز اسد عباس اور شبیر الرحمن کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،جونیئر کلرک غلام محی الدین، ہیڈ کانسٹیبل کسور طاہر، کانسٹیبل ناصر علی، کانسٹیبل ماٹھیلا خان کو اپنے اور اہل خانہ کے علاج معالجے کےلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 30 ہزار روپے فنڈز جاری کئے۔

آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔