24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے مزید 21...

آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے، ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔24اگست (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم ریٹائرڈ انسپکٹر بشیر احمد کی بیوہ کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد دین اور اے ایس آئی غلام شبیر کو بیویوں کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کئے گئے۔

ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈینیل یوسف کو پھیپھڑوں کے علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ پرائیویٹ سیکرٹری محمد جاوید، ہیڈ کانسٹیبل رخسار عارف، ٹریفک وارڈنز محمد کامران، ذیشان اظہر، کانسٹیبلز شفیق احمد اور محمد صفدر کو علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔

- Advertisement -

شہید سب انسپکٹر محمد اسلم کی اہلیہ، اے ایس آئی محمد آصف، کانسٹیبل فیاض رضا اور جونیئر پٹرولنگ آفیسر غفران خان کی بیوی کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 03 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں