32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںآئی جی پنجاب نے گوجرانوالہ میں پرانی دشمنی پر 5 افراد کے...

آئی جی پنجاب نے گوجرانوالہ میں پرانی دشمنی پر 5 افراد کے قتل کی رپورٹ طلب کر لی

- Advertisement -

لاہور۔6مئی (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی کے علاقے اڑتالی ورکاں میں پرانی دشمنی پر 5 افراد کے قتل پرنوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ترجمان پنجاب پو لیس کے مطابق سینئر پولیس افسراناور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593116

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں