لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں و مسائل سنے اور فوری ریلیف احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران بلا تاخیر ایکشن سے پولیس فورس اورانکے اہل خانہ کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی محمد شہباز کی جانب سے میڈیکل کی طالبہ بیٹی کیلئے لیڈیز ہاسٹل میں رہائش کی درخواست ریلیف کیلئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو بھجوا دی۔
ڈاکٹرعثمان انور نے کانسٹیبل سعید احمد شہید کی بیٹی کی جانب سے پلاٹ فراہمی کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل محمد زمان کی جانب سے سنیارٹی کی ری فکیشن اور پروموشن درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو میرٹ پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، کانسٹیبل نعیم اختر کی طبی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کا حکم دیا جبکہ سب انسپکٹر شوکت علی کی پروموشن درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو میرٹ پر ریلیف کی ہدایت کی
وںنے کہاکہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی مشکلات کے ازالے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے۔