آئی جی پنجاب کا انسپکٹر اویس خان کی وفات پر اظہار افسوس

111
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات، مسائل کے فوری ریلیف کےاحکامات جاری

لاہور۔5نومبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے انسپکٹر اویس خان کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ہے ۔

منگل کو جاری بیان میں آئی جی نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں محکمہ پولیس انسپکٹر اویس خان کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ موجود ہے، وہ لاہور ٹریفک پولیس کے محنتی اور ہونہار افسر تھے ۔ انہوں نے سپروائزری افسران کو انسپکٹر اویس خان کے اہلخانہ سے قریبی رابطہ رکھنے اور ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی۔