لاہور۔6مئی (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کے 28 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے بہادر اور فرض شناس افسران پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید نے فرائض کی بہترین ادائیگی اور قائدانہ صلاحیتوں سے دوران سروس منفرد مقام حاصل کیا۔
پنجاب پولیس ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید جیسے بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کو 6 مئی 1997 کی صبح گوجرانولہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی شہادت کے بعد گوجرانوالہ پولیس لائنز کا نام ان سے منسوب کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593631